۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی جانب سے حرم کریمہ اہلبیت (ع) میں "پاکستان میں نظام ولایت فقیہ کی ترویج میں فرزندان زہرا (س) کا کردار" کے عنوان سے اہم علمی نشست کا انعقاد

حوزہ/ موسسہ امام المنتظر قم کے پرنسپل نے اپنے بیان میں کہا کہ استاد العلماء علامہ سید محمد یار شاہ نجفی ،علامہ سید گلاب علی شاہ نقوی اور دیگر بزرگ علماء کو جب امام خمینی کی تحریک انقلاب اسلامی کی خبر ہوئی تو ان کا واضح موقف تھا کہ ہمیں ہر حوالہ سے اس انقلابی تحریک کا ساتھ دینا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کی جانب سے ولادت باسعادت حضرت فاطمہ الزھرا س ،ولادت امام خمینی اور انقلاب اسلامی کی43 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان میں فرزندان زہرا کا نظام ولایت فقیہ کی ترویج میں کردار کے عنوان سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ میں علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان میں محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی نظام ولایت فقیہ کی ترویج کے حوالہ سے خدمات پر موسسہ امام المنتظر قم کے پرنسپل اور محسن ملت کے قریبی عزیز حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی نے آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم کی وفات کے بعد پاکستان میں امام خمینی کی مرجعیت کو متعارف  کروانے میں بنیادی کردار ادا کیا اور سب سے پہلے ان کی توضیح المسائل کا اردو زبان میں ترجمہ کیا۔

تفصیل بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استاد العلماء علامہ سید محمد یار شاہ نجفی ،علامہ سید گلاب علی شاہ نقوی اور دیگر بزرگ علماء کو جب امام خمینی کی تحریک انقلاب اسلامی کی خبر ہوئی تو ان کا واضح موقف تھا کہ ہمیں ہر حوالہ سے اس انقلابی تحریک کا ساتھ دینا چاہیے۔ محسن ملت کا امام خمینی سے لگاؤ اور عقیدت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ امام کی اس تحریک میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے مالی معاونت کے طور پر اپنا ذاتی مکان بیچ کر اس کی رقم امام خمینی تک پہنچائی اور امام خمینی کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔ محسن ملت نےحکومت وقت پر بھی زور دیا کہ اسلامی ملک ہونے کے ناطے پاکستانی حکومت امام خمینی کو سرکاری سطح پر دعوت دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محسن ملت نے  موجودہ قائد علامہ سید ساجد علی نقوی اور سابقہ قائدین کا بھرپور ساتھ دیا. ہمیشہ نظام ولایت فقیہ کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .